Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2020

Mohabbat Zindagi Ban Jaati Hai

محبت زندگی بن جاتی ہے Mohabbat Zindagi Ban Jaati Hai مانتا ہوں کے زندگی بھی تڑپاتی ہے ، پر محبت تو جینا سکھاتی ہے ، زندگی محبت نہیں ہو سکتی کبھی ، پر محبت زندگی بن جاتی ہے . زندگی کو تو ہم جب چاہیں ، موت کی اور خود لے جاتے ہیں ، پر ایک بار جو کر لیں عشق ، وہ کہاں اسکو چھوڑ پاتے ہیں . یہ دنیا کتنی خود غرض ہے ، یہ محبت ہمیں بتاتی ہے . زندگی محبت نہیں ہو سکتی کبھی ، پر محبت زندگی بن جاتی ہے . محبت ایک جان لیوا عادت ہے ، جس میں ہوتی شکوہ شکایت ہے ، پر عاشقوں کے لیے تو ، یہی انکا خدا اور یہی عبادت ہے . وہ محبت ہی تو ہے دوست ، جو جیون کو حسین بناتی ہے . زندگی محبت نہیں ہو سکتی کبھی ، پر محبت زندگی بن جاتی ہے . محبت ہی ساتھی اور تنہائی ہے ، یہی ہوتی ہنسی اور یہی رُلائی ہے ، اسی میں ہوتے قسمیں وعدے سارے ، اور اسی میں ہوتی بیوفائی ہے . وہ محبت ہی ہوتی ہے ، جب آنکھوں میں کوئی سماتی ہے . زندگی محبت نہیں ہو سکتی کبھی ، پر محبت زندگی بن جاتی ہے . محبت میں سب مجبور ہوتے ہیں ، کبھی پاس تو کبھی دور ہوتے ہیں ، پ...