سنو مجھے سونے سے ڈر لگتا ہے |
سنو مجھے سونے سے ڈر لگتا ہے
کہ جب بھی میں سونے لگتی ہوں
تم خواب بن کر آتے ہو
مجھے اپنی یاد دلاتے ہو
میں رونے لگتی ہوں
تمہیں یاد کرنے لگتی ہوں
پر میں جانتی ہوں
تم کبھی نہیں آؤ گے لوٹ کر
تم تو جا چکے ہو چھوڑ کر
تم جب بھی یاد آتے ہو
شفق اداس ہو جاتی ہے
سنو تم یاد نہ آیا کرو
کہ تم تو جا چکے ہو مجھے چھوڑ کر
سنو مجھے سونے سے ڈر لگتا ہے
کہ جب بھی میں سونے لگتی ہوں
تم خواب بن کر آتے ہو
مجھے اپنی یاد دلاتے ہو
0 Comments
Thanks for comment.